شنبه 16/نوامبر/2024

جمعرات کو ایک ہزار یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

جمعہ 31-جولائی-2020

یہودی آباد کاروں کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل جمعرات کے روز ایک ہزار سے زاید یہودی شرپسندوں نے مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسوم ادا کیں۔ اس موقعے پر صہیونی فوج نے یہودی شرپسندوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کر رکھی تھی۔

القدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 1000 سے زاید یہودی آباد کاروں‌نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی۔

اس موقعے پر اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں‌موجود 5 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول پر دھاوے سے قبل قابض پولیس نے مسجد القبلی کو فسلطینی نمازیوں سے خالی کرالیا اور اس کے بعد یہودی آباد کاروں کی بڑی تعرداد کو قبلہ اول میں گھسنے کی اجازت دے دی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے مکہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے صبح ہی سے مسجد میں گروپوں‌کی شکل میں داخل ہونا شروع کردیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی