یکشنبه 11/می/2025

اسرائیلی پولیس نے ھنادی حلوانی کو گھر سے اغوا کرنے کے بعد رہا کر دیا

جمعرات 30-جولائی-2020

قابض اسرائیلی پولیس نے بدھ کے روز صبح سویرے مقبوضہ بیت المقدس  میں اقصی کے حامی سماجی کارکن  حنادی حلوانی کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اسے اغوا کرنے سے پہلے اسکے  ذاتی سامان کو ضبط کرلیا۔

بعد میں شام کے وقت اسرائیلی پولیس نے اسے عدالت کا حکم نامہ جاری کرنے کے بعد اسے رہا کر دیا جس کے تحت 17 اگست تک اسکے مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی عئد کر دی گئی ہے۔

عدالت نے اسے ضمانت کے لیے 1000 شیکل اور وازرت صحت کومنیبہ طور پر یہ نا بتانے کے جرم میں کہ وہ قرنطینہ میں ہے 5000 شیکل جرمانہ کیا۔

حلوانی نے اپنی طرف سے عدالت میں اسرائیلی دعوؤں کی تردید کی اور تصدیق کی کہ اس نے مجاز حکام کو بتایا تھا کہ وہ قرنطینہ میں ہے ، لیکن انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

اس نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ پولیس افسران نے انھیں اشتعال انگیزی کے دعوؤں پر طویل تفتیش کا نشانہ بنایا۔

ہالوانی مقبوضہ بیت المقدس کی ایک مشہور سماجی کارکن اور مسجد اقصیٰ کے اساتذہ میں سے ایک ہے جسے اسرائیلی پولیس کے ذریعہ مسلسل ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مسجد اقصیٰ پر ان کے حمایت کی وجہ سے ، اس سے قبل بھی اسرائیلی پولیس کی جانب سے   متعدد بار اسے طلب کیا گیا ، گرفتار کیا گیا، تفتیش کی گئی اور اس پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے متعدد بار اس کے مسجد میں داخل ہونے اور اس کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی