شنبه 10/می/2025

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے دو فلسطینی نوجوان اغوا کر لیے

جمعرات 30-جولائی-2020

اسرائیلی پولیس نے بدھ کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں  الاسباط دروازے سے دو فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر لیا اور شہر کے کچھ حصے بند کر دئیے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے محمد زغیر اور محمد نجیب کو  مسجد اقصیٰ کے مرکزی دوازوں میں سے ایک الاسباط دروازے سے اغوا کیا ۔

واقعے کے فورا بعد پولیس نے المغاربہ دروازے اور سلوان قصبے کی جانب جاتے  دروازے بند کر دئیے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ دو دنوں سے گرفتاریوں، بندش کی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

اسی دوران بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے بہت سے سماجی کارکنوں نے فلسطینیوں سے مسجد اقصیٰ میں مقدس مقام کی حفاظت اور آبادکاروں کی کاروائیوں کو روکنے کے لیے  اپنی موجودگی کو بڑھانے پر زور دیا ۔

 

مختصر لنک:

کاپی