یکشنبه 11/می/2025

رات گئے چھاپوں میں متعدد فلسطینی گرفتار

منگل 28-جولائی-2020

قابض صہیونی فوجیوں نے منگل کی صبح مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر گھروں پر حملوں کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے سات فلسطینی شہریوں کو مقبوضہ بیت المقدس ، اریحا، نابلس ، بیت لحم  اور الخلیل میں انکے گھروں سے اغوا کیا۔

انہی ذرائع کے مطابق درجنوں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور توڑ پھوڑ کی گئی۔

کم ازکم دو فلسطینیوں کو منگل کے روز تفتیش کے لیے اسرائیلی انٹیلیجنس سروس کے سامنے حاضر ہونے کے حکم نامے جاری کیے گئے۔

قابض صہیونی فوجیوں کی جانب سے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گھروں پر چھاپوں اور من مانی گرفتاری مہم  تقریبا روزانہ کی بنیاد پر دیکھنے کو ملتی ہے۔ بعض اوقات نظربند افراد کو حراست کے چند گھنٹوں بعد رہا کیا جاتا ہے اور بعض اوقات انھیں جیل میں رکھا جاتا ہے جس پر ان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا جاتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی