یکشنبه 11/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے بیت لحم کے قریب فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا

پیر 27-جولائی-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں  نے اتوار کی شام بیت لحم کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو مبینہ طور پرایک اسرائیلی فوجی کی بندوق چوری کرنے کی کوشش  کے الزام میں گرفتار کیا۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے دعوی کیا  کہ ایک فلسطینی نوجوان نے بیت المقدس کے جنوب میں غوش عتصیون بستی کے قریب ایک اسرائیلی فوجی سے بندوق چھیننے کی کوشش کی۔

فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

واقعے یا  قیدی کی شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی