یکشنبه 11/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے ایریز گزرگاہ سے فلسطینی طالبعلم کو گرفتار کر لیا

پیر 27-جولائی-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے شمال میں ایریز (بیت حانون) گزرگاہ سے فلسطینی طالبعلم کو مقبوضہ بیت المقدس جاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ 

فلسطینی اسیران کی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صہیونی فوجیوں نے 18 سالہ منصور الصفدی کو پڑھائی کے لیے بیت المقدس میں القدس یونیورسٹی  جاتے ہوئےغزہ کی پٹی میں ایریز گزرگاہ سے گرفتار کر لیا۔

 کمیٹی نے کہا کہ الصفدی  کے پاس اسرائیلی اسرائیلی شناختی کارڈ ہے اسکی ماں مقبوضہ بیت المقدس کی رہائشی ہے اپنے باپ کے ساتھ غزہ میں رہتا ہے جہاں سے اس نے اپنا ہائی سکول کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا۔

الصفدی کے والد ابراھیم الصفدی اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے سابق اسیر ہیں جو فلسطین کی آزادی کے لیے پاپولر فرنٹ کےنمائندہ ہیں۔

فلسطینی اسیران کی کمیٹی کے بیان کے مطابق یہ تیسری مرتبہ ہے کہ قابض صہیونی فوجیوں نے الصفدی کو گرفتار کیا ۔وہ دو مرتبہ پہلے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں بغیر کسی وجہ کے گرفتار ہوچکا ہے۔

بہت سے فلسطینی انسانی حقوق گروپوں نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایریز کراسنگ کو ان فلسطینی شہریوں کو اغوا اوقر بلیک میل کرنے کے لئے جال کے طور پر استعمال کررہا ہے  جو مطالعہ ، علاج اور کاروبار کے لئے سفر کرنے کے لئے سرحدی چوکی کا استعمال کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی