قابض اسرائیلی فوجیوں نے ہفتے کی شام جنین کے جنوب مغرب میں نزلہ ذید گاوں کے قریب فلسطینی لڑکی بچی کو اغوا کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے 16 سالہ ریما الکیلانی کو ام الریحان قصبے کے قریب فوجی چوکی سے اغوا کر لیا۔
اسکے باپ عبدالفتاح الکیلانی نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے انکی بیٹٰی کو تفتیش کے لیے غیر قانونی صہیونی آبادکار بستی ارییل کے تفتیش مرکز منتقل کیا اور بعد میں اسکے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر اسکی مدت حراست میں چار دن کی توسیع کر دی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس فورس نے اسی روز ایک چھوٹے بچے کو العیسویہ ضلعے میں اسکے گھر سے اغؤا کیا اور بعد میں اسے رہا کر دیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے 13 سالہ زین الدین عصام کو العیسویہ میں عبید میں اسکے گھر سے اغوا کیا اور بعد میں اسے گھر سے بے دخل کرنے اور والد کو 5 ہزار شیکل ادا کرنے کا حکم دینے کے بعد اسے رہا کردیا۔
ایک اور واقعے میں ، اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ رجائی ترحی کے مسجد میں داخل ہونے پر چار ماہ کے لئے پابندی عائد کردی۔