شنبه 16/نوامبر/2024

انتہا پسند یہودی ربی کی قیادت میں آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

بدھ 22-جولائی-2020

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔کل منگل کو درجنوں یہودی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق منگل کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت  دسیوں  یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے مقدس مقام کی حرمتی کی۔ اس موقعے پر قبلہ اول پر دھاووں کی قیادت انتہا پسند یہودی مذہبی پیشوا یہودا گلیک نے کی۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے

مختصر لنک:

کاپی