یکشنبه 11/می/2025

اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں سات سابق اسیران کو اغؤا کر لیا

جمعہ 17-جولائی-2020

اسرائیلی پولیس نے جمعرات کی شام مقبوضہ بیت المقدس  میں تعاقب کرنے کے بعد  اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے سات فلسطینی سابق اسیران کو  گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس  میں سات فلسطینی شہریوں کا پیچھا کیا ، انہیں اپنی گاڑیوں سے زبردستی باہر نکالا ، اور بغیر کسی واضح وجہ کے انہیں گرفتار کرلیا۔

زیر حراست افراد میں سلیم الجعبہ، عویس حمادہ، حمزہ زغیر، لوئی ناصر الدین، عمر زغیر، یعقوب ابو عصب، امین الشویکی شامل ہیں۔

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس  میں حال ہی میں اسرائیلی صوابدیدی گرفتاری کاروائیوں میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ صرف جون میں ہی کم از کم 478 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی