قابض اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کے روز صبح کے وقت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مار کر کم از کم 13 فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ، صہیونی فوجیوں نے صوبہ بیت لحم کے مختلف علاقوں سے پانچ نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔
رام اللہ میں ، اسرائیلی فوجیوں نے اسلامی جہاد کے ایک اعلی عہدیدار جمعہ الطایع کو کفر نعمہ قصبے میں واقع اپنے گھر سے اغوا کرلیا۔ انہیں اسرائیلی جیلوں میں 18 سال گزارنے کے بعد حال ہی میں رہا کیا گیا تھا۔
قابض صہیونی فوجیوں نے جنوبی الخلیل کے دورا قصبے اور جنوب مشرقی نابلس کے قصبہ عقربا پر بھی حملہ کیا اور دو شہریوں جن کی شناخت کٹمل اکیل اور مومن دیریہ کے نام سے ہوئی کو اغوا کر لیا۔
ایک متعلقہ تناظر میں ، عبرانی ریڈیو نے جمعرات کی صبح کہا کہ اسرائیلی فوج نے نابلس کے مشرق میں ساحل سیلم کے علاقے میں چار فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا ، اور یہ دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس دو پیٹرول بم اور ایک گھریلو ساختہ دھماکہ خیز آلہ تھا۔