قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز صبح سویرے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ، صہیونی فوجیوں نے رام اللہ میں کوبار قصبے پر ہلہ بولا اور گھروں پر چھاپے مارنے کے بعد برغوثی خاندان کے دو نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے راما اللہ میں مختلف دیہاتوں پر بھی حملہ کیا اور چار نوجوان شہریوں کو اغوا کیا جن کی شناخت طہ البرغوثی ، محمد عطا ، حسام البرغوثی اور سلیم الرماوی کے نام سے ہوئی ہے۔
رام اللہ شہر میں اسرائیلی فوجیوں نے کاروائیوں کے دوران مزید دو شہریوں کو گرفتار کر لیا ۔
طولکرم میں ، اسرائیلی فوجیوں نے شہر کے مشرق میں واقع اپنے گھر سے عماد شحادہ نامی ایک نوجوان کو اغوا کرلیا۔
مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی کاروائیوں کے دوران مقامی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین کچھ علاقوں میں مختلف جھڑپیں شروع ہوگئیں۔