قابض اسرائیلی فوجیوں نے محربی کنارے میں فوجی چوکی سے اپنی سزا پوری کرکے رہاہونے والے سابق اسیر کو اغوا کر لیا۔
فلسطینی اسیران کی سوسائٹی کے مطابق سابق قیدی شادی محمود کو نابلس اور رام اللہ کے شہروں کے درمیان علاقے میں قائم عارضی چوکی سے اغوا کیا۔
اسی روز صبح کے وقت اسرائیلی پولیس فورس نے رام اللہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں تین فلسطینی نوجوانوں کو انکے گھروں سے اغوا کر لیا۔
قابض صہیونی فوجیوں نے نابلس کے شمال میں عصیرہ الشمالیہ میں اسرائیلی آبادکاری کی کاروائیوں کے خلاف مارچ پر ہلہ بولا اور ایک اور نوجوان کو تشدد کے بعد گرفتار کر لیا۔
ایک اور واقع میں قابض اسرائیلی حکام نے رام اللہ شہر سے اسیر رامی فضائل کی بیوی ںین نصار کی مدت حراست میں مسلسل دوسری دفع توسیع کر دی۔
نصیر کو دو ہفتے پہلے اسکے گھر سے اغؤا کیا گیا تھا۔