اسرائیلی قابض فورسز (آئی او ایف) نے پیر کی شام غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون (ایریز) سرحدی گزرگاہ پر ایک فلسطینی مسافر کو اغوا کر لیا جب وہ 1948 میں مقبوضہ علاقوں میں سفر کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
غزہ سے تعلق رکھنے والے مسافر عبد اللہ شاکر اسرائیل جانے کا ارادہ کررہا تھا تاکہ وہ تل هشومير اسپتال میں اپنے بیمار بھائی کو بون میرو عطیہ کرسکے۔
غزہ کے شہری جب بیت حانون کراسنگ کے ذریعے سفر کی درخواستیں پیش کرتے ہیں اور بعد میں حتمی منظوری حاصل کرنے کے لئے انٹرویو کے لئے وہاں جاتے ہیں تو صہیونی فوجیوں کی جانب سے سفر کی اجازت نا دینے اور انہیں غزہ واپس بھیجنے کے بجائے غزہ سے تعلق رکھنے والے بہت سے شہریوں کو اغوا کرلیا جاتا ہے جن میں تاجر اور مریض بھی شامل ہیں،