قابض اسرائیلی فوج (آئی او ایف) نے اتوار کےروز صبح کے وقت مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں کاروائیوں کے دوران متعدد فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ، اسرائیلی فوجیوں نے خان الاحمر چوکی کے قریب یونیورسٹی کے ایک طالب علم صالح ابو زید کو اغوا کرلیا جن وہ اپنی گاڑی میں سوار تھا۔
مبینہ طور پر دیگر دو نوجوانوں کو صہیونی فوجیوں نے شمالی بیت المقدس میں الفواکہ جنکشن کے قریب اور شمالی الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ سے اغوا کیا تھا۔
اسرائیلی فوجیوں نے مشرقیبیت المقدس میں ضلع العیسوویہ پر بھی حملہ کیا اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ، جنہوں نے پولیس کی گاڑیوں پر دیسی ساختہ بم پھینکے۔