یکشنبه 11/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں گھروں سے فلسطینی اغؤا کر لیے

جمعرات 2-جولائی-2020

قابض اسرائیلیوں فوجیوں نے جمعرات کی صبح  مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے شمال مغرب میں واقع جینن شہر اور طیبہ گاؤں میں ہلہ بولا اور  گھروں پر پرتشدد چھاپوں کے دوران تین شہریوں کو اغوا کرلیا۔

طولکرم  میں صہیونی فوجیوں نے رمین گاؤں میں واقع اپنے گھر سے خالد عدنان نامی ایک نوجوان کو اغوا کرلیا۔

ایک اور نوجوان کی شناخت محمود عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے جسے طولکرم شہر کے جنوبی علاقے میں اس کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔

بیت لحم شہر میں ، قابض اسرائیلی فوجیوں  نے رمضان جنازیرا نامی ایک نوجوان کو شن بیت سے تفتیش کے لئے  طلب کیا۔

الخلیل میں ، دو نوعمر نوجوانوں جن  کی شناخت 18 سالہ موہاد حسین اور 17 سالہ الہ محمد کے نام سے ہوئی ، جنھیں صہیونی فوجیوں نے  الفور مہاجر کیمپ میں مہم کے دوران گرفتار کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی