قابض اسرائیلی فوجیوں نے علی الصبح مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گھروں پر چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینی شہری اغوا کر لیے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم 25 فلسطینی شہریوں ، جن میں زیر حراست فلسطینی کی بیوی بھی شامل ہے ، کومقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں ان کے گھروں سے اغوا کیا گیا ۔
فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں کے مابین پرتشدد جھڑپیں پھوٹ پڑٰیں جب صہیونی فوجیوں نے رملہ میں الطیرہ میں چھاپہ مارا۔
قابض اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں سے بھاری فائرنگ کی۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کو آنسو گیس کی وجہ سے دم گھٹنے کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں موقع پر ہی طبی امدا مہیا کی گئی۔
بیت المقدس کے رہائشیوں نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے منگل کی رات بیت المقدس شہر کے شمال اور جنوب میں قلندیا اور کنٹینر چوکیوں کو اچانک بند کردیا اور فلسطینی شہریوں کی نقل و حرکت کو گھنٹوں روک دیا۔