شنبه 10/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے قلندیہ چوکی سے دو فلسطینی گرفتار کر لیے

اتوار 28-جون-2020

عینی شاہدین کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیہ  چوکی سے دو فلسطینی  نوجوانوں کو اغوا کر لیا اور دعویٰ کیا کہ ان میں سے ایک نے چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

عبرانی میڈیا نے تصدیق کی کہ فلسطینی نوجوان کے رویہ پر شک پیدا ہونے کے بعد اسے گرفتار کیا گیا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے قبضے سے چاقو برآمد ہوا۔

نوجوان کو حراست میں لینے کے دوران دو فوجی معمولی طور پر زخمی ہوگئے ،  شدید تشدد کے بعد وہ بھی زخمی ہوگیا۔

اسرائیل کے چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ فوجیوں کے زخم چاقو کے نہیں تھے۔

اس واقعے کے بعد ، آئی او ایف نے کراسنگ کو بند کردیا ، جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک کی بھرمار ہوگئی۔

مختصر لنک:

کاپی