قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے تین فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
قابض صہیونی فوجیوں نے نابلس کے گاوں بورین میں رہائی پانے والے اسیر غسان نجر کو اسکے گھر میں تلاشی لینے کے بعد گرفتار کر لیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوجیوں نے العیسویہ گاوں میں قابض صہیونی فوجیوں نے نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں کیں جو ایک نوجوان کی شہادت کی برسی کے موقع پر جمع تھیں۔مقامی ذرائع نے کہا کہ انہوں نے شہید کے بھائی کو قریبی سڑک سے گرفتار کر لیا۔