یکشنبه 11/می/2025

ایذاریہ اور ابو دیس میں قابض صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں

جمعرات 25-جون-2020

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں ابو دیس اور ایذاریہ قصبوں میں صہیونی فوجیوں کے ہلہ بولنے کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور قابض اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

ابو دیس میں مقامی ذرائع کے مطابق  قصبے میں صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں اشک آور گیس کی وجہ سے سات نوجوانوں کو سانس لینے مین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایذاریہ قصبے میں بھی قابض صہیونی فوجیوں کے ساتھ اسی طرح کی جھڑپیں ہوئیں۔

ایک اور واقعے میں اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں  جبل المکبر میں ہلہ بولا اور 17 سالہ عیسی ابو سکران کو اسکے گھر سے اغؤا کر لیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی