یکشنبه 11/می/2025

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ سے محافظ اور 5 خواتین کو گرفتار کر لیا

پیر 22-جون-2020

اسرائیلی پولیس نے اتوار کی دوپہر مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کے علاقے باب الرحمہ سے پانچ خواتین اور مسجد اقصیٰ کے محافظ کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ عبدالکریم قاعود کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے قریبی تفتیشی مرکز منتقل کر دیا۔

پانچ فلسطینی خواتین کی شناخت شفاء أبو غالية،  آية أبو ناب، آية معتوق ، مرام النتشة، ميار النتشة  کے ناموں سے ہوئی جنہیں اسرائیلی پولیس نے تشدد کے بعد گرفتار کیا۔

اس سے پہلے پولیس کی حفاظت میں درجنوں صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ مسجد میں مسلمان عبادت گزاروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی