اسرائیل کی فوجی عدالت نے 18 سالہ فلسطینی نوجوان ثائر حسین سعید عصاصہ کو 22 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عصاصہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھتے ہیں۔
القدس میں قائم شہدا فائونڈیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فوجی عدالت نے اسیر عصاصہ کو 22 ماہ قید اور 4000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس پر اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کرنے اور صہیونیوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ اسرائیلی فوج نے عصاصہ کو 4 فروری 2019ء کو حراست میں لیا تھا۔