قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے تین فلسطینی نوجوان اغوا کر لیے ۔
الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک نوجوان حسین الشواھین کو یطا شہر میں اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔
جنین میں عرابہ قصبے کے رہائشی ایک اور نوجوان جسکی شناخت علی ابو صلاح کے نام سے ہوئی کو اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ جاتے ہوئے نابلس کے جنوب میں زعترہ فوجی چوکی سے اغؤا کر لیا ۔
مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں قابض صہیونی فوجیوں نے العیسویہ ضلعے پر ہلہ بولا اور ایک نوجوان کو العلیان میں اسکے گھر سے اغؤا کر لیا۔