یکشنبه 11/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے علی الصبح کاروائیوں میں متعدد فلسطینی اغواکر لیے

جمعہ 19-جون-2020

قابض اسرائیلی فوج (اوف) نے جمعرات کو صبح سویرے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع کے مطابق  صہیونی فوجیوں نے الجبل کے علاقے سے حاتم الرافاتی نامی ایک نوجوان کو اپنے گھر سے اور ایک اور نوجوان براء الشمارنہ کو  نحالین قصبے سے اغوا کر لیا۔

الخلیل میں ، اسرائیلی فوجیوں   نے الخلیل میں مبینہ طور پر ایک فلسطینی خاتون کو  قبضے سے چاقو ملنے کے الزام میں اغوا کر لیا۔

رام اللہ میں ، ایک نوجوان جس کی شناخت سعید الخطیب کے نام سے ہوئی کو اسرائیلی فوج نے  المزرعہ الغربیہ گاؤں سے گرفتار کر لیا۔

قباطیہ  میں ، ایک فلسطینی کار پر سوار سادہ لباس میں ملبوس اسرائیلی  افسروں نے شہر کے مغربی علاقے پر  دھاوا بولا اور سلیمان عدنان  نامی   ایک نوجوان کو اسکے گھر سے اغوا کرلیا۔

قابض صہیونی فوجیوں  نے مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں بھی دھاوا بولا ، گھروں پر چھاپے مارے اور شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی ، اس دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی