قابض اسرائیلی فوج (آئی او ایف) نے جمعہ کےروز صبح کے وقت مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ، جس میں کم از کم 8 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ طولکرم ، جینن اور سلفیت اضلاع کے مختلف علاقوں میں 8 فلسطینیوں کو گھروں سے اغوا کیا گیا ۔
اسرائیلی فوجیوں نے قیدیوں کے گھروں کی تلاشی لی اورتوڑ پھوڑ کی اور بعد میں انہیں اسرائیلی تفتیشی مراکز میں منتقل کر دیا گیا.
قابض اسرائیلی فوجیوں اور مقامی رہائشیوں کے مابین تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب اسرائیلی فوجیوں نے جینن کے قباطیہ قصبے پر چھاپہ مارا۔ عینی شاہدین کے مطابق ، صہیونی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر بھاری بھرکم اسنیڈ گرنیڈ اور ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں برسائیں۔
کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔