سادہ کپڑوں میں ملبوس اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے ضلع جینن میں قباطیہ قصبے میں ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کرلیا۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ فلسطینی شہریوں کے لباس میں ملبوس اسرائیلی فوجیوں نے قباطیہ کے مغربی علاقے میں دھاوا بولا ، زبردستی فلسطینیوں کے گھر میں گھسے ، اور ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت سلیمان تزازہ کے نام سے ہوئی ہے۔
تزازح کو ہتھکڑی لگانے کے بعد زبردستی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔