یکشنبه 11/می/2025

قابض صہیونہی فوجیوں نے بیت لحم سے 5 فلسطینی اغوا کر لیے

اتوار 14-جون-2020

قابض صہیونی فوجیوں نے اتوار کی صبح  مقبوضہ بیت المقدس اور بیت لحم سے بچے سمیت پانچ فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا۔

بیت لحم میں مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے 17 سالہ اسید الدین ابو شعیرہ کو عایدہ پناہ گزین کیمپ میں اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔

انہوں نے ایک  23 سالہ شہری محمد البدونہ کو بھی عائدہ پناہ گزین کیمپ میں اسکے گھرسے اغوا کر لیا۔

 ایک اور نوجوان جسکی شناخت ابراھیم عطاءاللہ کے نام سے ہوئی کو صہیونی فوجیوں نے بیت لحم کے مشرق میں حرمالا گاؤں میں اسکے گھر میں لوٹ مار کے بعد گرفتار کیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے پرانے شہر کے شمال میں وادی الجوز پر ہلہ بولا اور دو بھائیوں کو اغؤا کر لیا جنکی شناخت یوسف و محمد السلاطی کے ناموں سے ہوئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی