قابض اسرائیلی فوجیوں نے اتوار کی صبح بیت لحم اور مقبوضہ بیت المقدس میں کاروائیوں کے دوران تین فلسطینی شہری اغوا کر لیے۔
بیت لحم میں مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے بیت فجار گاؤں پر ہلہ بولا اور دو نوجوانوں جن کی شناخت حشام مہر اور یزن محمود کے نام سے ہوئی کواغؤا کر لیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوجیوں نے ایک نوجوان محمود الرجبی کو العیسویہ ضلعے کے مرکزی داخلی دروازے سے گرفتار کر لیا۔