سه شنبه 13/می/2025

اسرائیلی پولیس نے تین سابق اسیران کو گرفتار کر لیا

جمعہ 5-جون-2020

اسرائیلی پولیس نے جمعرات کے روز اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے سابق اسیران  کو گرفتار کیا ، جن میں  اسلامی اوقاف کا ایک ملازم بھی شامل ہے ، اور ایک  سماجی کارکن کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے 34 سالہ مراد علیان ، 44 سالہ اشرف الشرباتی  جو مسجد اقصیٰ کے محافظ کے طور پر کام کرتے ہیں ، اور 37 سالہ نجم ابو روموز کو مقبوضہ بیت المقدس سے  گرفتار کر لیا۔

تمام اسیران  پہلے ہی مختلف اسرائیلی جیلوں میں سزا کاٹ چکے ہیں جہاں ان پر بے دردی سے تشدد کیا گیا اور ان سے تفتیش کی گئی۔

اسی دوران ، اسرائیلی پولیس نے ایک حکم جاری کیا جس کے تحت فلسطینی  سماجی کارکن محمد الدقاق کے مسجد اقصی میں داخلے ہونے  پر پانچ ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی