اسرائیلی آباد کاروں کے ایک گروہ نے جمعرات کے روز مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع بورین گاؤں میں فلسطینیوں کے زیر ملکیت زیتون کے درجنوں درختوں کو کاٹ دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کا ایک گروہ جنوبی علاقے بورین میں فلسطینیوں کے ملکیتی کھیتوں میں گھس گیا اور فلسطینی شہری نصیر قدوس کے ملکیتی زیتون کے درجنوں درختوں کو کاٹ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب آباد کاروں نے قدوس کے ملکیتی زیتون کے درختوں کو ختم کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آباد کاروں نے اسی گاؤں میں گندم کے کھیتوں کو بھی نذر آتش کیا لیکن فلسطینی شہریوں نے جلدی سے آگ پر قابو پا لیا۔