شنبه 16/نوامبر/2024

گذشتہ روز دسیوں یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے

جمعرات 4-جون-2020

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل منگل کو 69 یہودی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت  ستر کے قریب یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے القدس میں فلسطینی اوقاف کے ایک سینیر عہدیدار حسام السدر کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی