سه شنبه 13/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں کا گھروں پر دھاوا،مغربی کنارے سے فلسطینی اغؤا کرلیے

بدھ 27-مئی-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کی صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران گھروں پر چھوپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو اغؤا کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجویں نے دو نوجوانوں کو طولکرم کے شمال میں قفین قصبے میں انکے گھروں سے اغؤا کیا جن کی شناخت عبدالرحیم صباح اور کرم عمار کے ناموں سے ہوئی۔

قابض اسرائیلی فوجیوں نے طولکرم کے جنوب میں فرعون قصبے پر بھی ہلہ بولا اور ہائی سکول کے ایک طالبعلم کو اسکے گھر سے اغوا کر لیا جسکی شناخت محمود عدوان کے نام سے ہوئی۔

رام اللہ میں صہیونی فوج نے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

منگل کی شام قابض صہیونی فوج نے اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والےسابق اسیر کو قلقیلیہ شہر کے مرکزی دروازے پر عارضی چوکی سے اغؤا کر لیا جسکی شناخت مصعب قطیش کے نام سے ہوئی جو کہ طولکرم میں اتیل قصبے کا رہائشی ہے ۔

ایک اور نوجوان جسکی شناخت فہر یحییٰ کے نام سے ہوئی کو جبوبی نابلس میں ایک چوکی سے اغؤا کر لیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی