قابض صہیونی فوجیوں نے بدھ کی دوپہر مغربی کنارے کے ضلع نابلس میں بیت دجن قصبے میں فلسطینیوں کا کھدائی کا سامان ضبط کر لیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے بیت دجن کے مشرقی علاقے پر ہلہ بولا اور وہاں پر کام کرتے فلسطینی ایکسیویٹیر کو ضبط کر لیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ ایکسیویٹر علاقے "c” میں کام کر رہا تھا، جوکہ اسلو معاہدے کے تحت اسرائیل کی ملکیت ہے۔
اسرائیلی فوج اور صہیونی آبادکار بیت دجن کے رہائشیوں کو مستقل طور پر ہراساں کرتے رہتے ہیں جو مزید غیر قانونی بستیووں کی تعمیر کے لیے اور زمینوں پر قبضے کا ارادہ رلھتے ہیں۔