قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں پر ہلہ بولا اور حماس کے سینئیر رہنما عمر البرغوثی سمیت متعدد فلسطینی شہری اغؤا کر لیے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے رہنما عمر البرغوثی اور اسکے بیٹے کو کوبر گاؤں میں انکے گھر سے اغؤا کیا۔
برغوثی ایک قومی شخصیت ہیں جنہوں نے 35 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارے ہیں۔ وہ شہید صالح البرغوثی اور اسیر عاصم البرغوثی کے والد ہیں۔
قابض اسرائیلی فوج ن رام اللہ شہر پر بھی ہلہ بولا اور ایک وکیل محمود مرار کو اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔
بعد میں صہیونی فوج نے رام اللہ کے مغرب میں بدرس قصبے میں عبدالنصیر اور عاید مرر کے ملکیتی گھروں میں لوٹ مار کی جو وکیل محمود کے بھائی ہیں۔
صہیونی فوج نے البریح شہر میں ایک اور شخص کو اسکے گھر سے اغؤا کیا جسکی شناخت جعفر عربش کے نام سے ہوئی۔
اسی دوران رام اللہ شہر کے مختلف علاقوں میں مقامی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس فورس نے جن میں سادہ کپڑوں میں ملبوس افسر بھی شامل تھے شعفاط پناہ گزین کیمپ پر اپنے کتوں کے ساتھ ہلہ بولا اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ الجھ پڑے۔ کچھ نوجوانوں کو اشک آور گیس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ کیمپ میں چند نوجوانوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ کے مرکزی داخلی دروازے پر اسرائیلی فوجی چوکی سے ایک خاتون سمیت 9 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔
عینی شاہدین نے مزید کہا کہ اسیر فلسطینی نوجوانوں کو کیمپ سے چوکی کے کمرے تک اپنے کپڑے اتار کر انڈروئیر میں چلنے پر مجبور کیا گیا ۔
اسرائیلی پولیس فورس نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں العیسویہ ضلعے میں گھروں پر بھی ہلہ بولا ۔
بعد میں مقامی نوجوانوں اور پولیس فورس کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں ۔