جمعه 09/می/2025

قابض صہیونی فوج نے رات کے چھاپوں میں تین فلسطینی گرفتار کر لیے

جمعرات 26-مارچ-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس سے تین فلسطینی شہری گرفتار کر لیے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب سے تین فلسطینی سماجی کارکن گرفتار کر لیے جن کے نام حاتم کسوانی ، نظام ابو رموز اور جھاد ابو رموز ہیں ۔

صہیونی فوج نے سلوان قصبے کے قریب فوجی چوکی نصب کی اور متعدد فلسطینی گاڑیوں کی تلاشی لی۔

ادھر قابض صہیونی فوج کے طولکرم پر چھاپے کے دوران پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں پر آنسو گیس کے گولوں سے حملہ کیا اور طولکرم صوبے میں دو دیہاتوں کے مرکزی دروازوں کو بند کر دیا۔

اشک اور گیس کی وجہ سے متعدد فلسطینیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جنہیں موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی