مغربی کنارے کے شمال میں نابلس ضلعے کے بورین گاؤں میں صہیونی آبادکاروں کے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملے کے بعد فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی آبادکاروں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ فلسطینی نوجوانوں کا ایک گروہ نشانہ بنائے گئے گھروں کا دفاع کرنے کے لیے موقع پر پہنچا اور حملے کو روکنے میں کامیاب رہا جس کے بعد آبادکاروں کے ساتھ پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
قابض صہیونی فوجیوں نے اسرائیلی آبادکاروں کو واپسی کے لیے تحفظ فراہم کیا اور بورین میں فلسطینی رہائشیوں پر اشک آور گیس کے گولے پھینکے اور بھاری مقدار میں فائرنگ کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق اشک آور گیس کی وجہ سے متعدد شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
جنوبی نابلس میں بورین اور دوسرے دیہاتوں میں فلسطینیوں اور انکی املاک پر صہیونی آبادکاروں کے حملے روزان کی بنیاد پر دیکھے جاتے ہیں۔