جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی جارحانہ ذہنیت پوری مسلم امہ کو نشانہ بنا رہی ہے:حماس

منگل 25-فروری-2020

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے غزہ کی پٹی اور شام میں اسلامی جہاد کے مراکز پربمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن ریاست اپنے توسیع پسندانہ منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے پوری مسلم امہ کو نشانہ بنا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ اور دمشق میں اسلامی جہاد کے مراکز پر بمباری صہیونی دشمن کی پوری مسلم امہ کے خلاف جارحانہ ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست پوری مسلم امہ کے مراکز کو نشانہ بنا کر اپنی جارحانہ ذہنیت کی عکاسی کررہا ہے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صہیونی دشمن کے جارحانہ عزائم کے خلاف پوری مسلم امہ کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارض فلسطین پر صہیونی دشمن کے قبضے کے خاتمے کے لیے پوری مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ اور شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلامی جہاد کے مراکز پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں شام میں تنظیم کےدو کمانڈرشہید ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی