جمعه 15/نوامبر/2024

قبلہ اول میں نماز جمعہ کے لیے آنے والے فلسطینیوں کے شناختی کارڈ ضبط

اتوار 23-فروری-2020

جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں کی جگہ جگہ روک کر نہ صرف شناخت پریڈ کی بلکہ ان کے شناختی کارڈ بھی ضبط کرلیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ جمعہ کو جب فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نمازجمعہ کی ادائی کے لیے قبلہ اول کا رخ کیا تو انہیں جگہ جگہ پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور ناکوں کا سامناکرنا پڑا۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کی شناخت پریڈ کی اور درجنوں فلسطینی نمازیوں کے شناختی کارڈ بھی ضبط کرلیے۔ فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیے آنے سے روکنے کے لیے دیگر حربوں کے ساتھ ایک مکروہ حربہ یہ بھی استعمال کیا جاتا ہے کہ نمازیوں کو ہراساں اور خوف زدہ کیا جاتا ہے۔

جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑ کر 50 ہزار فلسطینی نماز جمعہ کے لیے قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کو ملانے والے راستوں اور سڑکوں کی جگہ جگہ ناکہ بندی کررکھی تھی۔ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں اور دروازوں پر بھی اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

مختصر لنک:

کاپی