جمعه 15/نوامبر/2024

سیکڑوں یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

جمعرات 20-فروری-2020

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق کل جمعرات کو علی الصباح درجنوں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے تاریخی مراکشی دروازے سے اندر داخل ہوئے اور وہاں پر گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق 89 صہیونیوں، 8 اسرائیلی حکومت کے عہدیداروں اور 175 یہودی طلباء نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

عینی شاہدین اور فلسطینی نمازیوں نے بتایا کہ پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

مختصر لنک:

کاپی