جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کی لبنانی قیادت سے سنچری ڈیل سمیت دیگر امور پر بات چیت

منگل 4-فروری-2020

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنانی قیادت سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ حماس کے لیڈر اور لبنانی قیادت میں ہونے والی بات چیت میں امریکا کے نام نہاد امن منصوبے’صدی کی ڈیل’ اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے لبنانی قیادت سے امریکی سازشی منصوبے اور خطے بالخصوص فلسطین کے مستقبل پر اس کے تباہ کن اثرات و مضمرات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پرتمام رہ نمائوں نے صدی کی ڈیل کو ناکام بنانے کے لیے عالمی سطح پر سفارتی میدان میں کوششیں تیز کرنے کی ضرورت اور اہمیت سے بھی اتفاق کیا۔

حماس رہ نما نے لبنان کے صدر میشل عون، وزیراعظم حسان دیاب اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

لبنانی رہ نمائوں سے ملاقات میں اسماعیل ھنیہ نے امریکی صدر کے سازشی منصوبے ڈیل آف سنچری کے فلسطین کے مستقبل پرمرتب ہونے والے تباہ کن اثرات پربات چیت کی۔

اس موقع پر لبنانی قیادت نے اسماعیل ھنیہ کو یقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق بشمول حق خود ارادیت کے ہرسطح پرحمایت جاری رکھے گا۔ ان کہنا تھا کہ امریکا کے امن منصوبے میں فلسطینی قوم کے دیرینہ مطالبات اور آئینی ومسلمہ حقوق کو پامال کیا گیا ہے۔ اس لیے اس منصوبے کو مسترد کردیا گیا۔

دوسری طرف حماس رہ نما اسماعیل ھنیہ نے لبنانی حکومت کے صدی کی ڈیل کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت پرمبنی جرات مندانہ موقف کی تحسین کی۔

لبنانی صدر میشل عون، وزیراعظم حسان دباب اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اسماعیل ھنیہ کو یقین دلایا کہ وہ فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت اور امریکا کے سنچری ڈیل منصوبے کے خلاف ہرممکن کوشش اور مدد کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی