یکشنبه 17/نوامبر/2024

سال 2020ء میں اسرائیلی فوج کی جیلوں میں 11 چھاپہ مار کارروائیاں

اتوار 26-جنوری-2020

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک مرکز ‘اسیران اسٹڈی سینٹر’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی اسرائیلی فوج کی طرف سے جیلوں میں قیدیوں کے خلاف مظالم میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ رواں سال کے ایک ماہ میں صہیونی فوج کی طرف سے جیلوں میں 11 بار چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘ریمون’ جیل میں اسرائیلی فوج نے مسلسل چھ بار چھاپے مارے ور وہاں سے 120 فلسطینی قیدیوں کو نفحہ جیل میں منتقل کیا۔

ریمون جیل سے منظم انداز میں تحریک فتح کے اسیران کو نفحہ جیل میں انتہائی ظالمانہ انداز اور غیرمناسب ماحول میں منتقل کیا۔

قابض فوج نے ‘مجد’ جیل کے بلاک 4 پر چھاپہ مارا اور وہاں پر قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں 4 فلسطینی اسیران زخمی ہوئے۔ اس بلاک میں قید 20 فلسطینی اسیران کو دوسری جیلوں میں ڈالا گیا گیا اور اس بلاک کو مکمل طورپر بند کردیا گیا۔

انسانی حقوق مرکز کے مطابق عوفر جیل کے بلاک 10 اور 11 پر چھاپے مار کر کئی گھنٹے تک قیدیوں کے کمروں کی تلاشی اور ان کے سامان کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی