جمعه 15/نوامبر/2024

ایک اور فلسطینی خاندان صہیونی کے جبر سے مکان مسمار کرنے پر مجبور

جمعرات 17-اکتوبر-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں وادی الحمص ایک مقامی فلسطینی محمد الاطرش کو زبردستی اس کا مکان مسمار کرنے پرمجبور کردیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق دفاع اراضی کمیٹی کے رکن زیادہ حمادہ کا کہنا تھا کہ صہیونی حکام نے الاطرش کے چار منزلہ مکان کو مسمار کردیا۔

گذشتہ روز قابض فوج کی بھاری نفری کی موجودگی میں اسرائیلی بلدیہ کے اہلکاروں نے محمد الاطرش کے مکان کامحاصرہ کیا۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی حکام نے اسے زبردستی اس کا مکان مسمار کردیا۔ اس نے کہا کہ اسرائیلی حکام اسے بار بار سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ ان میں فلسطینی شہری اور اس کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی شامل ہیں۔ صہیونی حکام نے وارننگ دی تھی کہ اگر اس نے اپنا مکان خود نہ گرایا تو مکان گرانے پراٹھنےوالے تمام اخراجات جن کی مالیت لاکھوں شیکل بتائی گئی تھی جرمانہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ کسی فلسطینی شہری سے اس کا مکان اس کے اپنے ہاتھوں مسمار کرانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ آئے روز اس طرح کے ریاستی جبر کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری نہ صرف اپنے گھروں سے محروم ہو رہے ہیں بلکہ انہیں اپنے ہی ہاتھوں اپنے گھروں کو مسمار کرنا پڑ رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی