شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاھو نے غرب اردن میں نئی یہودی کالونی کی منظوری دے دی

منگل 27-اگست-2019

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق  وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے مغرب میں یہودی آباد کاروں کے لیے الجانیہ کے مقام پر ایک نئی یہودی کالونی  کے قیام کی منظوری دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اس نئی یہودی کالونی کے لیے ‘دولیو’ کا نام رکھا گیا ہے جس میں یہودی آباد کاروں کے لیے 300 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی پلاننگ کونسل کی طرف سے رواں ماہ اگست کے اوائل میں غرب اردن کی میٹزاڈ کالونی میں 200 اور ایبی ھناحال میں 100 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی