تقریبا 30 فوجی گاڑیوں پر سوار درجنوں اسرائیلی فوجیوں نے بیت الخلیل کےشمال مغرب میں الخلیل قصبے پر دھاوا بولا اور مسماری کے لیے تین فلسطینی گھروں کی پیمائش کی اور تصاویر بنائیں۔
فلسطینی مقامی اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے اسیران احمد العصافرہ اور مومن الزھور اور مومن کے دادا عطیہ الزھور کے گھر پر دھاوا بولا اور تصاویر بنانے اور نقشہ بنانے سے پہلے گھر کے مکینوں کو باہر نکال دیا۔
قابض صہیونی فوج کئی گھروں میں داخل ہوئی اور تلاشی لی اور ایک نوجوان عبد المہدی الظہور کو شن بیت کی جانب سے تفتیش کا پروانہ تھما دیا۔