قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کےعلاقے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں دھاووں کے دوران فلسطینیوں کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی دم گھٹنے سےبے ہوش ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے سبسطیہ قصبے میں فلسطینیوں کھے گھروں پر چھاپہ مارا اور فلسطینیوں کو زدو کوب کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چار کے ساتھ اشک آور گیس کی بھی شیلنگ کی۔
سبسطیہ کے فلسطینی میئر محمد عازم نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مسلسل دوسرے روز علاقے پر چھاپہ مار کارروائی۔ اس کارروائی میں فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ قابض فوج نے بعض فلسطینیوں پربراہ راست فائرنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج غرب اردن کے شہروں اور دیہادت میں روز مرہ کی بنیاد پرچھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ قابض فوج فلسطینیوں کی املاک غصب کرنے کے ساتھ گھروں میں گھس کرانہیں زدو کوب کررہےہیں۔