جمعه 15/نوامبر/2024

عید الاضحیٰ پر یہودی آباد کاروں سے قبلہ اول پر دھاووں کی اپیل

بدھ 7-اگست-2019

اسرائیل کی انتہا پسند یہودتی تنظیموں اور قبلہ اول کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کے قیام کی پرچارک تنظیموں کے اتحاد نے عیدالاضحیٰ پر یہودی آباد کاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مذہبی رسومات ادا کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی تنظیموں کی طرف سے یہ اپیل ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری جانب مسلمان عیدالاضحیٰ کی آمد کی تیاریاں کررہے ہیں۔ عیدالاضحیٰ کے روز یہودی شرپسندوں کو قبلہ اول پردھاوے بولنے کی دعوت دینا فلسطینیوں بالخصوص مسلمانوں سے نفرت کا کھلا ثبوت ہے۔

یہودی آباد کاروں کی طرف سے یہ مذہبی اشتعال انگیزی سوشل میڈیا کے ذریعے جاری کردہ بیانات کی شکل میں سامنے آئی ہے۔ یہودی گروپوں کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ آباد کار عید الاضحی کے موقع پر’جبل ہیکل’ یعنی مسجد اقصیٰ میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کریں۔

مختصر لنک:

کاپی