اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 23 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور القدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 18 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے بعض فلسطینی اسرائیلی فوج کو مزاحمتی حملوں میں ماخوذ تھے۔
غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عصیرہ کے مقام پر چھاپے کے دوران 11 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان کی شناخت الشيخ المحرر ضرار حمادنة، عمرو حمادنة، سابق اسیران أدهم شولي، مناضل سعادة، حمزة ياسين، محمد حمادنة، أبيّ حمادنة، عمر دغلس، براء جرارعة، أحمد إبراهيم صوالحة اورعاصم دغلس کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ادھر غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں بلعا کے مقام سے رسمی البلیک کو حراست میں لیا۔
شمالی شہر جنین میں تلاشی کے دوران صحافی محمد عتیق، برقین سے مہدی جمیل عاصی اور محمد فاروق عابد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں الفوار کیمپ سے فارس عادل الطیطی، سبق اسیر ھیثم عواد جراھید، مروان عواد جراعید، جب کہ بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر تلاشی کےدوران طارق العموري، مجد أبو رومي، مظفر أبو رومي، اورمحمد زكريا عليان کو گرفتار کیا گیا۔