قابض اسرائیلی فوج نےفلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں العیسویہ کے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے العیسویہ میں گھر گھر تلاشی کی مہنم شروع کی۔ تلاشی کےوحشیانہ عمل میں سات فلسطینیوں کوحراست میں لینے کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی فوج نےتلاشی میں محمد فارس علیان، محمد لبدہ، محمد ھیثم محمود، مودی ابو ریالہ، علاء ابو لبدہ ، ناصر عبید اور یوسف ابو لبدہ کو حراست میں لےلیا۔