مشرق اوسط میں اقوام متحدہ کے امن کے سفیر نیکولائی ملادینوف اور یورپی یونین نے قابضاسرائیلی حکام سے بیت المقدس کے مشرق میں صور باہر قصبے کے ساتھ واقع وادی حمص درجنوں فلسطینی مکانات کو مسماری سے روکنے کا حکم دیا ہے۔
ملادینوف نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ صور باھر میں رہائشی عمارتوں کی مسماری سے کئی فلسطینی خاندان بے گھر ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کی کوئی بھی رقم انکی مشکلات کو کم نہیںکر سکتی۔ اسرائیل کو اس پالیسی کو بدلنا ہوگا۔
یورپی یونین نے بھی اسرائیلسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلاس تباہی کو فوری طور پر روک دے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ترجمان نے کہا کہ ہم اسرائیلی حکام سےامید کرتے ہیں کہ وہ جاری تباہی کو فوری طور پر روک دیں گے۔
اس پالیسی کے جاری رہنے سے دو ریاستی حل کے استحکام ، دیرپا امن اور اور مستقبل میںبیت المقدس کے دونوں ریاستوں کے دارالحکومت کے طور کام کرنے کے امکان کو خطرہ لاحقہے۔