قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میںایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ زیرحراست فلسطینی نوجوان پر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کی شام اسرائیلی فوج نے جنوبی بیت المقدس میں ایک فوجی چوکی کے قریب سے فلسطینی نوجوان کوحراست میں لے کرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کی رپورٹ کے مطابق گرفتار فلسطینی نوجوان کے قبضے سے باورچی خانے میں استعمال ہونےوالی ایک چھری برآمد کی گئی ہے۔ اسے جنوبی القدس میں راحیل چیک پوسٹ سے حراست میں لیا گیا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے گرفتار فلسطینی نوجوان فوجیوںپرحملے کی تیاری کررہا تھا۔ گذشتہ شب شمالی القدس میں حزم کے مقام پر فلسطینی نوجوان کی گاڑی کی ٹکر سے پانچ اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔