جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے الخلیل میں فلسطینی کا گھر مسمار کر دیا

پیر 8-جولائی-2019

قابض اسرائیلی فوج نے سوموار کے روز الخلیل کے شمال میں بیت عمر قصبے میں فلسطینی کا زیر تعمیر مکان مسمار کر دیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ علی الصبح  اسرائیلی فوجیوں کی موجودگی میں اسرائیلی بلڈوزروں نے خربہ القیط علاقے پر دھاوا بولا اور فلسطینی زمینوں کو ہموار کرنا شروع کر دیا۔
سماجی کارکن محمود عوض نے کہا کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے مزئد ایک زیر تعمیر مکان کو مسمار کر دیا جو فلسطینی شہری محمد صبارنہ کی ملکیت تھا۔
اسرائیلی فوجی مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں  تعمیراتی پرمٹ نا ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر مسماری کی کاروائیاں کرتے رہتے ہیں جو فلسطینیوں کو انکے علاقوں سے نکالنے کی اسرائیلی کوششوں کا حصہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی